28 اگست، 2021، 9:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84452257
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے ملاقات

بغداد، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بغداد میں منعقدہ عراق کی حمایت کے علاقائی اجلاس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعاون اور پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم "محمد بن راشد" نے اس ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام کہا کہ بغداد میں منعقدہ عراق کی حمایت کے علاقائی اجلاس کے موقع پر نئے ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ملاقات کی، میں ان کیلئے نئے عہدے میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ امیر عبداللہیان کے دوران وزارت میں قوموں کے مفاد پر مبنی علاقائی ممالک کے درمیان تعاون بڑھ جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم نے دوست اور ہمسایہ ملک ایران کی کامیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں عراق کی حمایت میں علاقائی اجلاس کی شرکت کیلئے بغداد کیا دورہ کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس کا آج بروز ہفتے کو عراق کے ہمسایہ ممالک سوائے شامی صدر اور بعض خطی ممالک اور غیر ممالک کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

عراق کے ہمسایہ ممالک سمیت قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اور جاپان سے بھی اس اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

عراقی حکومت کے مطابق اس اجلاس کے مقاصد؛ علاقائی کشیدگی میں کمی، اقتصادی تعلقات کا فروغ اور عراق کے پڑوسیوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .